ویب ڈیسک: آج دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں سترہ سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لئے اغوا کر لیا۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق ان سویلین ورکرز کو کبل خیل، لکی مروت کے علاقے سے اغوا کیا گیا، اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک آٹھ مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔
باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے،ایسے بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔