ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ ہال روڈ مارکیٹ میں دکاندارو کے خلاف مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ، دو ملزمان درجن سے زائد دوکانداروں سے فراڈ کرکے فرار ہوئے۔
تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں متعدد دکانداروں نے درخواست دے دی ،متاثرہ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ فراڈ کی کل مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے۔
ملزمان صغیر احمد اور صدام نے چند ماہ قبل ہال روڈ پر سولر پینلز کی دوکان کھولی تھی، ملزمان اس نے دوران دیگر دوکانداروں سے لین دین کرتے رہے۔
ملزمان چند روز قبل دوکان بند کر فرار ہوگئے، عمیر یوسف، معظم وڑائچ، دانیال شیخ وغیرہ سمیت دیگر سے فراڈ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں اچھرہ جیولری مارکیٹ کی ایک دکان سے مبینہ طور پر 20 کلو سے زائد سونا غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا، متعدد جیولرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا سونا شیخ وسیم اختر کے پاس امانت کے طور پر رکھوایا تھا، لیکن وہ کئی روز سے دکان پر حاضر نہیں ہوئے۔
دکانداروں کے مطابق لاکر سے 20 کلو سے زیادہ سونا غائب تھا، جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے بتائی جارہی ہے۔