اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے پولنگ 12ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران 26جولائی سے 29جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31جولائی سے 3اگست تک ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 13اگست کو آویزاں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم، گورنر، وزرائے اعلٰی، وفاقی و صوبائی وزرا کنٹونمنٹ بورڈز کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔ متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان بھِی نہیں کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگا دی