کورونا وائرس کی چوتھی لہر ،سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

کورونا وائرس کی چوتھی لہر ،سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ
لاہور (پبلک نیوز) کوروناوائرس کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو پورے پنجاب میں ہدایات جاری کر دیں۔ کیسز بڑھنے کے پیشن نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انھوں نے بتایا کہ کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صورتحال بگڑنے سے پہلے ایس او پیز اپنا لیں۔ تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور خصوصا ماسک کو یقینی بنائیں۔ ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں، ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کریں۔ سارہ اسلم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ صرف بروقت ویکسینیشن ہے۔ پنجاب کی عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں پر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔