اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ۔ نیشنل پاور ریگولیٹر اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹیرف میں اضافے سے عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا۔ نیپرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کے لیے کی جائے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔