(ویب ڈیسک ) لین لائن، زیبراکرسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ای چالانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ای چالان شہریوں کے گھروں میں بجھوائے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ سرفہرست ہیں۔
گذشتہ روز سیف سٹی کیمروں میں 48 ہزار خلاف ورزیاں نوٹ کیں گئیں۔06 ہزار 209 شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی ۔ 05 ہزار گاڑیوں نے اوورسپیڈنگ جبکہ 02 ہزار شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی۔
41 ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔ رواں سال 07 لاکھ 41 ہزار وہیکلز کو لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی پر چالان ٹکٹس دئیے گئے ہیں۔
سی ٹی ا و لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لین لائن ڈسپلن اور زیبرکراسنگ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کو بڑھایا جائے گا، منعظم ٹریفک کے حصول کےلئے لین لائن ڈسپلن انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لین لائن اور روڈ مارکنگ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے، موٹرسائیکلسٹ ہميشہ انتہائی بائیں لین میں سفر کریں، ماڈل روڈز پر لین لائن ڈسپلن پر مزید سختی کی جارہی ہے۔