ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں مقدمات میں ضمانتیں مسترد کر دیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس مقدمے میں ضمانت مسترد کردی،عدالت نے عسکری ٹاور اور شادمان تھانہ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کردیں، انسداد دہشت کی گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، گذشتہ سماعت کےدوران پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے درج کیے گے، لہٰذا ضمانتیں منظور کی جائیں۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔