اسلام آباد ( پبلک نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے جون کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جون کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.08 ڈالر اضافہ کر دیا گیا۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.57 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.3326 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.0497 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔
قبل ازیں سوئی ناردرن سسٹم پر مئی میں ایل این جی کی قیمت 10.252 ڈالر فی یونٹ تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر مئی میں ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔