بلوچستان حکومت کانئی پنشن اسکیم متعارف کرانیکا فیصلہ

بلوچستان حکومت کانئی پنشن اسکیم متعارف کرانیکا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) بلوچستان حکومت  کی جانب سے  نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بلوچستان محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ  یہ نئی پنشن اسکیم صوبے میں  نئے بھرتی ہونے والے ملازمین  کیلئے ہو گی جبکہ اس نئی پنشن اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ 2024-25 میں کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ حکام کے مطابق اس نئی  اسکیم کے مطابق ملازمین کی پنشن کی رقم ہر ماہ اُن کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی ،صوبائی حکومت بھی اس رقم کے برابر رقم ادا کرے گی۔ ہر ماہ جمع ہونے والی یہ  رقم ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو دی جائے گی ۔

رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ  نئی پنشن اسکیم کا اطلاق  موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News