پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں سیکٹر قرار، اقتصادی سروے  رپورٹ

پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں سیکٹر قرار، اقتصادی سروے  رپورٹ

(ویب ڈیسک )  قومی اقتصادی سروے کی رپورٹ میں پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں سیکٹر قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں 23.7 فیصد اضافہ، 2.825 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، مارچ 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹ 342 ملین ڈالررہی، ماہانہ 12.1 فیصد  کااضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   آئی ٹی خدمات میں سب سے زیادہ تجارتی سرپلس 2.4 ارب ڈالر رہے،   فری لانسرز نے 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں لایا، 1900 سے زائد اسٹارٹ اپس نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سے تربیت حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق   12,000 سے زائد خواتین کو کاروباری طور پر بااختیار بنایا گیا ، ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن 803 ارب روپے تک پہنچ گئی، ملک بھر میں 199.9 ملین ٹیلی کام صارفین جبکہ ٹیلے ڈینسٹی 81.3 فیصد رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   ٹیلی کام شعبے کی قومی خزانے میں شراکت 271 ارب روپے رہی ،  پاک چین آئی ٹی ورکنگ گروپ قائم، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ترقی پر اشتراک جاری ہے، برآمدات میں آئی ٹی کا نمایاں حصہ، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سافٹ ویئر کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News