فی الحال بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آتے نہیں دیکھ رہا، منظور وسان 

فی الحال بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آتے نہیں دیکھ رہا، منظور وسان 

(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان اپنی سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے کافی مشہور ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان کا کہنا ہے کہ  فی الحال بانی پی ٹی آئی   عمران خان کو جیل سے باہر آتے نہیں دیکھ رہا، بانی پی ٹی آئی کے تھریڈ کا کوئی اثر نہیں ہورہا، عمران خان مسائل کا شکار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔

  منظور وسان نے کہا کہ   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پرپاکستان کا اچھا کیس لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  وفاق کی جانب سے سرکاری ملازمین کی 10 فیصد تنخواہ بڑھانا ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی، مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد بڑھائی جائیں۔

Watch Live Public News