کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان 

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان  کردیا گیا۔

حکومت آزاد کشمیر نے شوکت نواز میر کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے کا انعام مقرر کر دیا ۔عمر نظیر کشمیری، سردار امان خان اور خواجہ مہران ارشد کی گرفتاری پر بھی ایک ایک کروڑ کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے (ایک کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔  

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔  

محکمہ داخلہ نے انعامی اسکیم پر فوری عملدرآمد کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Watch Live Public News