اسلام آباد(پبلک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کیلئے کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 25 فروری کو عوامی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہو گا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔