کچھ ہی دنوں میں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہونےکی امیدہے،ملک ڈیفالٹ نہیں کرےگا، اسحاق ڈار

کچھ ہی دنوں میں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہونےکی امیدہے،ملک ڈیفالٹ نہیں کرےگا، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ کچھ ہی دنوں میں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہونےکی امید ہے ،میں دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرےگا . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا ، اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں گمراہ کن ہیں ، پاکستانی معیشت سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ، میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ میثاق معیشت کریں ، اس میثاق معیشت میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرے ، سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میثاق معیشت کو خوش آمدید کہتا ہوں ، ہم جن عہدوں پر ہیں امین ہیں،اللہ اور عوام کو جوابدہ ہیں ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن گیا تھا ، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی جو کہ گذشتہ حکومت کی غلط پالیسی سےتنزلی کا شکار ہوئی ہے ، گذشتہ 4 سالوں میں فی کس آمدنی میں صرف تیس ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، ہمارے دور میں فی کس آمدنی میں 373 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے ہیں ، ملک کی معاشی مشکلات کو ختم کرنےکیلئے سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لیے 16 ارب ڈالر درکار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا تھا اور ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا تھا ، ہم آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو مکمل کریں گے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اگلے چند دنوں میں ہوجائےگا، اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیرہوئی ہے مگر یہ اب ہونے ہی والا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔