آرٹیفیشل ٹیکنالوجی  کی مدد سے موت کی پیشگوئی کرنے وا لی ویب سائٹ

آرٹیفیشل ٹیکنالوجی  کی مدد سے موت کی پیشگوئی کرنے وا لی ویب سائٹ

(ویب ڈیسک )  اللّٰہ کے سوا یہ کوئی نہیں جانتا کہ کس انسان کی موت کب ہوگی ۔

ڈیتھ کلاک‘ نامی ایک ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کر سکتی ہے۔

اس ویب سائٹ کا ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر کسی بھی شخص کا ملک، تاریخ پیدائش، جنس، وزن، تمباکو نوشی اور شراب نوشی کی عادت کے بارے میں تفصیلات پوچھنے کے بعد موت کی تاریخ کی پیشگوئی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر لمبی زندگی گزارنے کی تجاویز بھی دی جاتی ہیں ۔ جن میں  صارفین کو مناسب وزن برقرار رکھنے، تمباکو نوشی و شراب نوشی سے گریز کرنے اور دن میں کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے کا  مشورہ بھی دیتی ہے۔

'دیتھ کلاک' نامی ویب سائٹ نے صارفین کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسے صرف تفریح ​​کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر آپ کی موت کی اصل تاریخ کی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔

Watch Live Public News