(ویب ڈیسک ) ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے کے ملزم عثمان ججہ کوگرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یونا ن کشتی حادثے کے ملزم عثمان ججہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عثمان ججہ سیالکوٹ جیل سے فرار ہوا تھا۔
ذرائع ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد گلگت بلتستان فرار ہو گیا تھا۔ ملزم عثمان ججہ نے کشتی حادثے میں جاں بحق نوجوان کو بیرون ملک اسمگل کیا تھا۔