عمران خان پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، سردار تنویر

عمران خان پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، سردار تنویر
مظفر آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے ہی پارٹی قائد عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں ، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں ، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔