نجکاری کمیشن نے نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا

نجکاری کمیشن نے نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: نجکاری کمیٹی 10 مئی کو نئے پروگرام کی منظوری دے گی۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق کمیٹی نجکاری کیلئے پہلے اور آئندہ تین سالوں کے اہداف کا تعین کرے گی، آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے نجکاری روڈ میپ کا مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف کا تمام حکومتی کمرشل کمپنیوں کی فوری نجکاری کا مطالبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے نقصان میں چلنے والی کمپنیوں کی نجکاری کی سفارش کی ہے، منافع بخش کمپنیوں کی سٹریٹیجک اہمیت نہ ہونے کی صورت میں فروخت کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس وقت حکومتی شعبے میں 87 کمرشل کمپنیاں کام کر رہیں ہیں، وفاقی وزارتوں نے 39 حکومتی کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز بھی دی۔

ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو سٹریٹیجک قرار دے سکتی ہے، کمپنیوں کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کیلئے بھی تجویز دی گئی ہے، کابینہ کی نجکاری کمیٹی ملازمین کیلئے پیکیج کا فیصلہ بھی کرے گی۔

Watch Live Public News