“معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ پر مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

“معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ پر مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد
کیپشن: “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ پر مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

ویب ڈیسک: معرکہ حق کی  کامیابی کے پہلے سال کے پُرمسرت اور تاریخی موقع پر، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کی جانب سے پوری قوم اور افواجِ پاکستان کے تمام افسران و جوانوں کو دلی مبارکباد ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق معرکۂ حق قومی عزم، عسکری مہارت اور اتحاد کی روشن مثال قراردی جا رہی ہے۔ مسلح افواج ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات جاری ہیں۔ یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جا رہی ہیں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق معرکۂ حق نے پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا، پاکستان نے دشمن کی سازشوں، فالس فلیگ آپریشنز اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ بری، بحری، فضائی، سائبر اور انفارمیشن ڈومین میں افواجِ پاکستان کی برتری نمایاں رہی۔ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے دفاعی صلاحیت اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس مزید مضبوط بنایا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق معرکۂ حق نے عوام کے اعتماد کو افواجِ پاکستان پر مزید مستحکم کیا، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بامعنی مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن باہمی احترام اور انصاف کے اصولوں سے ہی ممکن ہے۔ افواجِ پاکستان ہر اندرونی و بیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد

Watch Live Public News