آئی ایم ایف کا ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس لینے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس لینے کا مطالبہ
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، ایگریکلچر اور رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔ ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبر کے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کے لئے اسکیم متعارف کرانے کے اختیارات ایف بی آر کے پاس ہیں. آئی ایم ایف مشن نے ٹیکس پالیسی میں ترامیم اور ٹیکس فلاز ختم کرنے کے لیے ایف بی آر کو تجاویز دیں ہیں ۔ جن سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کم ہے وہاں ٹیکس پالیسی مؤثر بنا کر انفورسمنٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کر دی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پرسوں تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ پر رسپانس دے گا اور آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کیلئے قائم ٹاسک فورس بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔