ویب ڈیسک: آج کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے بلوچ مسافروں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے، یہ وہ مقامی افراد تھے جو روزمرہ کی زندگی کے معمولات کے تحت سفر کر رہے تھے۔
یہ حملہ نہ صرف بلوچستان کے مقامی شہریوں کے لیے افسوسناک ہے بلکہ اس بات کا غماز ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے جھوٹے مقاصد کے تحت بے گناہ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔
دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے ایسے حملے جو بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بناتے ہیں، نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی شدت پسندی نے تمام بلوچوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔