ویب ڈیسک: دبئی کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( RTA) کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین مطر الطایر نے اتوار، 9 نومبر کو اعلان کیا کہ دبئی ’ میٹرو بلو لائن‘ منصوبے کا 10 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق عوامی مسائل کو مدد رکھتے ہوئے اس منصوبے کو شروع کیا گیا تاکہ آرام دہ اور کم کرائے میں وہ سفر کرسکیں، میٹروبلولائن 30 کلو میٹر تک چلے گی اور اس میں 14 اسٹیشنز شامل ہوں گے۔

بلو لائن کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد جون 2024 میں رکھا گیا تھا، منصوبے پر اس وقت 500 سے زائد انجینئرز اور ماہرین کام کر رہے ہیں، جبکہ 3,000 مزدور ہیں جو 12 مختلف مقامات پر مصروفِ عمل ہیں۔

مطر الطایر کے مطابق، آنے والے برسوں میں دو اہم سنگ میل حاصل کیے جائیں گے، 2026 کے آخر تک 30 فیصد کام مکمل کیا جائے گا، میٹرو بلو لائن کا افتتاح 9 ستمبر 2029 کو متوقع ہے۔
یہ منصوبہ دبئی کے بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا، جو شہریوں اور سیاحوں دونوں کے لیے سفر کو تیز، آرام دہ اور پائیدار بنائے گا۔