(ویب ڈیسک )شہید ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے موقع پر تہران میٹرو میں 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
شہیدایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ تہران میٹرو میں ہفتے کی شام ساڑھے 5 بجے سے اتوار صبح 7 بجے تک 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
اس حوالے سے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ منتظمین نے شرکا کو ہدایت کی ہے کہ وہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے میٹرو سسٹم استعمال کریں تاکہ آمد و رفت میں آسانی ہو سکے۔