ایرانی میزائلوں کی گائیڈنس اور صلاحیتوں میں بڑا اور جدید ترین اضافہ، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

ایرانی میزائلوں کی گائیڈنس اور صلاحیتوں میں بڑا اور جدید ترین اضافہ، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

(ویب ڈیسک) ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے دورانِ پرواز راستہ اور ہدف بدلنے کی جدید صلاحیتیں حاصل کر لی ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ہمارے میزائل دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو چکما دینے کے لیے فضا میں اپنا راستہ بدل سکتے ہیں،ایرانی میزائل اب روایتی نہیں رہے جنہیں صرف ایک مقام سے فائر کیا جائے اور وہ دوسرے پر جا گریں۔

 ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ بعض میزائلوں کو دورانِ پرواز اپنے بنیادی ہدف کے بجائے کسی دوسرے ہدف کی جانب بھی موڑا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News