بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے IMFپروگرام سے زائد ڈالرز وطن بھیج دیے

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے IMFپروگرام سے زائد ڈالرز وطن بھیج دیے
کیپشن: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے IMFپروگرام سے زائد ڈالرز وطن بھیج دیے

ویب ڈیسک: مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر کی رقم بھیجی جس کے نتیجے میں ترسیلات زر مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر میں 56 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.78 ارب ڈالر بھیجے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی سے 39 فیصد زائد ڈالر بھیجے گئے، تین مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالر رہیں۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالر بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.70 ارب ڈالر بھیجے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.34 ارب ڈالر بھیجے جبکہ یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.09 ارب ڈالر بھیجے۔

امریکا سے 3 مہینوں میں 89 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 3 مہینوں میں 86 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین مہینوں میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زائد ڈالر پاکستان بھیجے۔

Watch Live Public News