(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کا مبینہ ڈیٹا لیکس رپورٹس پر وضاحتی بیان آگیا ہے۔
پی ٹی اے نے بیان میں کہا ہے کہ سبسکرائبر ڈیٹا صرف لائسنس یافتہ آپریٹرز کے پاس ہے،ابتدائی جائزے میں ڈیٹا مختلف ذرائع سے جمع شدہ نکلا، رپورٹ شدہ ڈیٹا میں فیملی تفصیلات، ٹریول ریکارڈز، گاڑیاں، سی این آئی سی کا اندراج شامل ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق لائسنس یافتہ آپریٹرز میں کوئی ڈیٹا بریچ سامنے نہیں آیا، غیر قانونی مواد کے خلاف کارروائی میں 1372 ویب سائٹس، ایپس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کئے گئے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے مبینہ ڈیٹا لیکس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔