پنکی نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقاتی حکام نے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا

پنکی نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقاتی حکام نے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا

(ویب ڈیسک) پنکی نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقاتی حکام نے رائیڈرز اور کیریئرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا۔

تفصیلات کے مطاب ق تین ہینڈلرز اور بائیس کیریئرز کے ذریعے کراچی میں منشیات سپلائی کی جاتی تھی۔ ہینڈلرز سے کیریئرز اور پھر رائیڈرز کے ذریعے منشیار گاہکوں کو پہنچائی جاتی تھی۔

حمزہ، عداس اور عاقب پنکی کے کراچی میں ہینڈلرز تھے۔ ہینڈلرز کے ساتھ رابطے پنکی کے بھائی شوکت کے ذریعے کیے جاتے تھے ۔

 پنکی کے ڈرگ کارٹیل کے کیریئرز میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔صبا ، انعم عرف انا ،حمزہ کو 70 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھا گیا تھا۔

لاہور سے آنے والی منشیات کو انمول عرف پنکی کا بھائی ناصر  کیمیکلز ملا کر تیار کرتا تھا۔پنکی کے 8رائیڈرزلاہور، فیصل آباد اور ویہاڑی سے آکرکراچی میں منشیات ڈیلیوری کا کام کرتے تھے۔

Watch Live Public News