پاکستانی وزرا، سیاسی شخصیات اور عوام کا ڈیٹا فروخت ہونے کا انکشاف

 پاکستانی وزرا، سیاسی شخصیات اور عوام کا ڈیٹا فروخت ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: موبائل سم مالک کاایڈریس،کال ریکارڈ،شناختی کارڈ کی کاپی،بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ برائے فروخت، وفاقی وزراء،اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹاانٹرنیٹ پر سرعام بکنے کاعمل جاری ہونے کا انکشاف ہوا۔

وفاقی وزیرداخلہ سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹاگوگل پر بیچے جانے کاانکشاف ہوا، پی ٹی اے ،این سی سی آئی اے سمیت تمام ادارے ڈیٹاکی فروخت پر خاموش ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے خبرپر موقف دیاگیاتھاکہ ایسی سائٹس بند کردی گئی ہیں، پی ٹی اے کے بیان کے باوجود ایک سال بعد بھی شہریوں کا ڈیٹابیچے جانے کا عمل جاری و ساری ہے۔

انٹرنیٹ پر درجنوں ویب سائٹس شہریوں کا ڈیٹا معمولی پیسوں عوض بیچنے میں مصروف ہیں۔

موبائل کی لوکیشن 500 روپے، موبائل ڈیٹا ریکارڈ تفصیل 2000 روپے، غیرملکی سفرکی تفصیل 5 ہزار میں دستیاب ہیں۔ 

جرائم پیشہ عناصرکسی بھی شہری کا ڈیٹا چند پیسوں میں خرید کر شہریوں کو مصیبت میں پھنساسکتے ہیں، ڈیٹا کیسے لیک ہوا؟کون لگاتار ڈیٹالیک کررہاہے ،عوامی حلقوں نے بڑئ سوال اٹھا دیے۔ 

Watch Live Public News