ویب ڈیسک: محکمہ بلدیات کاصفائی کی گاڑیوں کی خریداری کاپرانا مراسلہ منسوخ کرنےکا فیصلہ،متعلقہ افسران کومراسلہ منسوخی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
مراسلہ کے مطابق محکمہ بلدیات کے لئے گاڑیوں کی خریداری اب ٹی ایم ایز کی پرچیز کمیٹی کرے گی، لوکل کونسل بورڈ کی جانب سےفیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے کیپرا قوانین کے تحت مکمل تعمیل لازمی ہوگی۔
محکمہ بلدیات کا مراسلہ جاری،خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ ٹی ایم ایز پر عائد ہوگی،لوکل کونسل بورڈ نے صوبے کے متعدد ٹی ایم ایز کو خریداری کی ہدایت کردی۔