پہلاروزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پہلاروزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: پہلاروزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ ابتدائی امکان کے مطابق ملک بھر میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو رکھا جا سکتا ہے، جبکہ رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 17 فروری شام 5:01 بجے پیدا ہوگا۔ کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی، جو اسے نظر آنے کے لیے موزوں بنائے گی۔

شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت 6:25 بجے اور چاند غروب ہونے کا وقت 7:24 بجے ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لیکن چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے۔ حتمی اعلان کے لیے محکمہ موسمیات کی رپورٹ اور مقامی علماء کی ہدایات کا انتظار کیا جائے گا۔

Watch Live Public News