امریکا کا مزید 5ایرانی اداروں، 1 شخص پر پابندیوں کا اعلان

امریکا کا مزید 5ایرانی اداروں، 1 شخص پر پابندیوں کا اعلان
کیپشن: امریکا کا مزید 5ایرانی اداروں، 1 شخص پر پابندیوں کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران پر امریکی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 مزید اداروں اور ایک شخص پر تازہ امریکی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے تعلق رکھنے والے اداروں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ جس کا مقصد ایران پر جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنا ہے۔ 

امریکا نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ ایران کو جوہری پروگرام میں مدد فراہم کریں گے۔ ان کا احتساب جاری رہے گا۔ 

یاد رہے کہ ایران پر امریکا کی جانب سے پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں۔ جب دونوں ممالک میں جوہری پروگرام پر مذاکرات میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اور ایران کیساتھ معاہدے کیلئے زیادہ وقت بھی نہیں ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی پروگرام بند کرنے پر رضامندی ظاہر نہ کی تو اس کیخلاف فوجی طاقت کا آپشن موجود ہے۔ اسرائیل بھی اس میں شامل ہو جائے گا۔

Watch Live Public News