کورونا سے مزید 86 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 86 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے86مریض جابحق ہو گئے.

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 49506میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 84727 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 67073مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں10675504مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں اورملک بھر میں کورونا سے تاحال24004اموات ہو چکی ہیں.سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد رہی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔