پبلک نیوز: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بین الاقوامی طرزعمل کی کمپنی بنانے کی طرف پہلا قدم، ایل ڈبلیو ایم سی نے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کروانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی جواد حیدر کی زیر صدارت ای آر پی کنسلٹنٹس کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی ایچ آر، فنانس، پرورکیور منٹ، سپلائی چین اور انونٹری مینجمنٹ کے لیے مربوط سسٹم کے قیام پر ورکنگ شروع کر دی گئی۔ سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹس کو تین ہفتوں میں کمپنی گیپ اینالسسزکی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کمپنی میں پہلی دفعہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ای آر پی سافٹ وئیر سسٹم سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ورکنگ کا آٹومیٹڈ نظام مرتب ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو جدید ترین اور بین الاقوامی معیار کی کمپنی بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ہیومن ریسورس، پروکیورمنٹس، سپلائی چین میں شفافیت کے لیے بہترین نظام متعارف کروانے جا رہے ہیں۔