قبرستان میں خواتین کی لاشوں سےبےحرمتی کرنےوالا عامل گرفتار

قبرستان میں خواتین کی لاشوں سےبےحرمتی کرنےوالا عامل گرفتار
کیپشن: قبرستان میں خواتین کی لاشوں سےبےحرمتی کرنےوالا عامل گرفتار

ویب ڈیسک:باغ کورنگی قبرستان میں خواتین کی قبریں کھود کرلاشوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قبروں کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کو دلہا کے دوست۔۔۔ انوکھی رسم جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

ملزم کے خلاف مقدمہ عوامی کالونی تھانےمیں درج کیا گیا ، باغ کورنگی قبرستان سے گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے 4 قبروں کو کھود کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ شخص خاتون کی قبر کھول کر اندر گھسا ہوا تھا،خاتون کی لاش کی بے حرمتی کی کوشش کر رہا تھا،جس شخص کو پکڑا ہے وہ خود کو جادو کا عامل کہے رہا ہے۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم قبرستان میں تازہ قبروں پرنظررکھتاتھا اور خواتین کی قبریں کھود کر لاشوں کوجنسی زیادتی کانشانہ بناتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟عرفی جاوید نےبتادیا

کورنگی عوامی کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کا وڈیو بیان پبلک نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔ویڈیو بیان میں سنا جاسکتا ہے کہ ملزم اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر رہاہے ۔

ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم تازہ خواتین کی قبروں کو کھول کر نازیبا حرکتیں کرتا تھا،ملزم اس قبل تین قبروں میں اس گھناونے جرم کا بھی اعتراف کررہا ہے ۔ملزم کی یہ چوتھی قبر تھی جس میں مردہ عورت کی قبر میں گھس کا نازیبہ حرکت کررہا تھا ۔

ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ قبرستان میں گھومتا ہوں اور تازہ بنی ہوئی قبر کو پاؤں کی طرف سے کھودتا ہوں ۔ 

حکام نے بتایا کہ ملزم کو 8سال قبل بھی شہریوں نےکورنگی نمبر 1کےقبرستان سے پکڑا تھا۔

Watch Live Public News