فخرپاکستان ارشد ندیم وطن واپسی کیلئے روانہ، جہاز میں تالیاں بجا کر استقبال

فخرپاکستان ارشد ندیم وطن واپسی کیلئے روانہ، جہاز میں تالیاں بجا کر استقبال
کیپشن: فخرپاکستان وطن واپسی کیلئے روانہ، پاکستانیوں کا جہاز میں تالیاں بجا کر استقبال

ویب ڈیسک: فخر پاکستان ارشد ندیم پاکستان پہنچنے کے لئے   جہاز میں سوار ہوگئے۔ طیارے میں پہنچتے ہی پاکستانیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ جہاز میں پاکستان زندہ باد ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پرواز پیرس کے وقت کے مطابق 11بجے استنبول کیلئے اڑان بھرے گی۔ پیرس ایئرپورٹ پرفخر پاکستان کوپاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مکمل پروٹوکول فراہم کیا گیا۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے0714کے ذریعے آج رات لاہور پہنچیں گے۔

پاکستان آمد پر ارشد ندیم کے شاندار استقبال کی تیاری:

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب پرویز اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج رات فاتح پیرس اولمپک فخر پاکستان ارشد ندیم کا شاندار استقبال ہوگا۔ صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا لاہورایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔ارشد ندیم کے والد بھائی اور بہنیں بھی لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سے ارشد ندیم کے والد بھائیوں اور بہنوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ارشد ندیم کے گاؤں سے 100 کے قریب عزیزو اقارب بھی استقبال کریں گے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کے گاؤں سے آنے والے عزیزواقارب کیلئے ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News