(ویب ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل بلوچ کو بیٹے سمیت اغواء کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زیارت کے تفریحی مقام زرزری سے اسسٹنٹ کمشنر زیارت اغواءکرلیے گئے۔ مسلح افراد بندوق کی نوک پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل بلوچ اور انکے بیٹے اغواء کر کے لے گئے۔
افضل بلوچ تفریحی مقام پر اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔مسلح افراد نے اہل خانہ کو چھوڑ دیا جبکہ گن مین اور ڈرائیو کو بھی کچھ دور جا کر رہا کردیا گیا۔مسلح افراد نے اے سی زیارت کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو جون کے ماہ میں اغواء کیا گیا تھا۔