امریکی سائنسدان کی آئندہ برس دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی دوبارہ موضوع بحث

امریکی سائنسدان کی آئندہ برس دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی دوبارہ موضوع بحث
کیپشن: امریکی سائنسدان کی آئندہ برس دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی دوبارہ موضوع بحث

ویب ڈیسک: امریکی سائنسدان کی 65 سال پرانی پیشگوئی دوبارہ موضوع بحث بن گئی۔ جس میں سال 2026 کو دنیا کے خاتمے کی تاریخ قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً 65 سال قبل امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے ایک حیران کن پیشگوئی کی تھی، جس کے مطابق دنیا کا خاتمہ 13 نومبر 2026 (جمعہ) کو زیادہ آبادی کے باعث ہو جائے گا۔ یہ پیشگوئی 1960ء میں ایک سائنسی تجزیے کی بنیاد پر کی گئی تھی، جو حالیہ دنوں میں دوبارہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق ہائنز وون فورسٹر کا کہنا تھا کہ اگر انسانی آبادی موجودہ رفتار سے بڑھتی رہی تو زمین کے وسائل ناکافی ہو جائیں گے، جو عالمی تباہی یا انسانی نسل کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ان کے مطابق انسانی تہذیب کو دو ممکنہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ان میں سے ایک آبادی کا بے قابو بڑھنا اور دوسرا  نیوکلیئر جنگ سمیت دیگر انسان ساختہ تباہ کن عوامل ہوسکتے ہیں۔

سائنسدان نے اپنی تحقیق میں یہ تجویز بھی دی تھی کہ اگر حکومتیں آبادی کنٹرول کرنے کے مؤثر اقدامات کریں— جیسے زیادہ بچوں والے خاندانوں پر اضافی ٹیکس— تو ایسی ممکنہ تباہی کو روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تاریخ میں دنیا کے خاتمے سے متعلق متعدد پیشگوئیاں کی جا چکی ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ غلط ثابت ہوتی رہی ہیں۔

Watch Live Public News