آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی

(ویب ڈیسک ) آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی  ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ  کے مطابق  ملک بھر میں مہنگائی کی اوسط شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب میں خوراک کی قیمتوں میں تیز اضافہ ہوا اور   مہنگائی دباؤ برقرار ہے۔سندھ میں بجلی و ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے سے افراطِ زر بلند سطح پر ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔بلوچستان میں گھی، آٹا اور سبزیوں کی قیمتیں مسلسل بلند ہو رہی ہیں ۔اسی طرح اسلام آباد میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح دیگر صوبوں سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں  مرغی، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔سندھ میں  آٹا، چاول اور دالوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہیں ۔ بلوچستان میں  سبزی، دودھ اور گوشت کی قیمتیں معمول سے بہت زیادہ ہیں۔

حکومتی اقدامات کے باوجود خوراک کی مہنگائی کنٹرول سے باہر ہے۔ مہنگائی میں اضافے نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔

Watch Live Public News