شیخ رشید کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

شیخ رشید کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
اسلام آباد: سابق وفاقی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی گئی ہے، اس سے قبل سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔ ضمانت کی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جو متاثرہ فریق کی جانب سے کمپلینٹ پر نہیں کیا گیا بلکہ کسی اور شخص کی شکایت پر درج کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں ہے ، ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری کو ہوگی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔