ویب ڈیسک : یوکرین کی جنگ سے دست برداری امریکا کی سب سے بڑی غلطی، دنیا کا اعتبار کھودیں گے ، امریکن انٹیلی جنس کمیونٹی نے وارننگ دیدی۔
رپورٹ کے مطاب انٹیلی جنس کمیونٹی کے موجودہ اور سابق سینئر حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین سے دست برداری اختیار کرکے وہ ہنگری جیسی غلطی دہرانے جارہے ہیں۔
یادرہے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے جنگ کیتھ کیلوگ نے نیویارک پوسٹ انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ’’ ماسٹرڈیل’’ کے لئے کام کررہے ہیں اور امریکا کے پاس معاہدے تک پہنچنے کے "کچھ مواقع" ہیں، انہوں نے اسے ’’دی آرٹ آف دی ڈیل ’’ قراردیا۔ اور کہا کہ اس سے زیادہ کچھ نہیں بتاؤں گا۔"
صدر ٹرمپ نے کہا تھ کہ وہ یوکرین جنگ 24 گھنٹوں میں ختم کرسکتے ہیں تاہم یوکرین سے دست برداری کو انٹیلی جنس اہلکاروں نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں سب سے ٹھوس غلطی قرار دیا ہے
امریکن انٹیلی جنس حکام یوکرین سے دست برداری کو 1956 کے ہنگری کے انقلاب سے تشبیہ دی گئی۔
مصنف اور فلمساز رچرڈ کربج نے کتاب دی سیکرٹ ہسٹری آف فائیو آئیز میں انقلاب میں امریکی کردار کے بارے میں لکھا ہے کہ جو امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے درمیان انٹیلیجنس اتحاد کی تاریخ ہے
سی آئی اے کو اس وقت ہنگری میں سوویت مخالف انقلابیوں کو امریکی ہتھیار بھیجنے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ کریملن نے بغاوت کو کچلنے کے لیے فوج بھیجی تھی۔ ہنگری کے حریت پسندوں کو ریڈیو فری یورپ کے قیام کے بعد یقین تھا کہ امریکی فوج انہیں بچانے ضرور آئے گی۔
" لیکن امریکا نے انقلابیوں کو بیچ دیا،" سی آئی اے اور آئزن ہاور انتظامیہ نے انہیں سوویت یونین کے خلاف کریملن کے خلاف امریکی پراکسی جنگ میں محض ان ڈسپوزایبل اثاثوں جتنی ہی اہمیت دی ۔ہزاروں ہنگری مارے گئے، اور تقریباً 2 لاکھ کو ہجرت کرنا پڑی۔ مزید ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
دوسری طرف سی آئی اے کے سابق آپریش چیف ڈیوڈ اوکلے، اور یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے گلوبل اینڈ نیشنل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے اکیڈمک ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسی طرح کی صورتحال عراق میں 1990 کی دہائی میں سامنے آئی جب لوگوں نے صدام حسین کی حکومت کے خلاف بغاوت کی لیکن انہیں واشنگٹن سے گرین سگنل نہ مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ توقعات بڑھانے اور تیزی سے پالیسی تبدیل کرنے سے امریکا کی ساکھ اور اعتماد مثاثرہوا
نومبر2024 میں ہونے والے ایک گیلپ پول کے مطابق 52 فیصد یوکرائنی جنگ کا فوری، مذاکرات کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں -