(ویب ڈیسک )شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ودیشا سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔
گئیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ودیشا میں ایک نوجوان لڑکی اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے آئی تھی ناچتے ہوئے اچانک اسٹیج پر گر گئی۔ اہل خانہ اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ دم توڑ گئی۔ دل کا دورہ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
मध्य प्रदेश के विदिशा में बहन की शादी में नाचते-नाचते स्टेज पर ही गिर पड़ी युवती, हुई मौत। pic.twitter.com/QoddIuLdOc
— SANJAY TRIPATHI (@sanjayjourno) February 9, 2025
اندور کی رہنے والی 25 سالہ پرنیتا جین اپنی کزن کی شادی میں شرکت کے لیے ودیشا آئی تھی۔ شادی شہر کے ایک ریزورٹ میں تھی، جہاں رقص کے لیے اسٹیج بنایا گیا تھا۔ پرینیتا ڈانس کرنے اسٹیج پر پہنچی، انہوں نے صرف 2 منٹ ہی ڈانس کیا، اس دوران وہ اچانک اسٹیج پر گر گئیں۔ کچھ دیر تک کوئی حرکت نہ ہونے پر اہل خانہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک گھنٹے تک لڑکی کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام ہو گئے۔