(ویب ڈیسک) مودی کا دورہ یورپ بھارت کے لئے مسلسل شرمندگی کا باعث بن گیا۔
ناروے کی صحافی کے تلخ سوالات کے جواب میں مودی خاموش رہے۔ ناروے کی صحافی ہیلی لِنگ پریس بریف، لابی اور ایسکلیٹر تک مودی کے پیچھے رہیں۔ بھارتی وزیر اعظم کی سوالات سے بچنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔
صحافی ہیلی لنگ کو وزیراعظم نریندر مودی سے سوال پوچھنے سے روک دیا گیا۔صحافی نے شدید ردعمل دیا کہ غیر ملکی جاسوس نہیں صحافی ہوں۔
صحافی نے صحافی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا کہا بھارت میں صحافتی آزادی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ناروے پہلے جبکہ بھارت 157ویں نمبر پر موجود ہے۔
صحافی ہیلی نے سوال کیاکہ کیا انسانی حقوق اور میڈیا پابندیوں کے باوجود مودی نارڈک ممالک کے اعتماد کے حق دار ہیں؟۔
گودی میڈیا کے عادی مودی کی امیج بلڈنگ مہم یورپ میں سخت سوالات کے نیچے دب گئی۔ مودی کو ہالینڈ ، ناروے اور سوئیڈن میں سکھوں ، کشمیریوں کے خلاف مظالم پر احتجاج کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔
ہالینڈ کے وزیراعظم نے بھی اقلیتوں کے خلاف مظالم پر تشویش ظاہر کی۔