ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب بغیر رجسٹریشن چلنے والی ٹیکسیوں اور بائیکیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ رجسٹریشن کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی، اور ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو سروسز کے سی ای اوز سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور بائیکیا ڈیجیٹل آٹومیشن کے تحت رجسٹر ہوں گے، اور اسلام آباد پولیس کو بھی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔ رجسٹریشن کے بعد، ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا ضروری ہوگا، اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر سواری لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز ہو گا۔