(ویب ڈیسک ) ٹریل 5 پر غیر ملکی جوڑے سے موبائل چھیننے والا گرفتار ملزم اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ملزم کا آج عدالت پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ کچہری سے نکلتے ہی ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا۔
فرار ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے اہلکار زخمی ہوگیا۔ روڑ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے زخمی پولیس اے ایس آئی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔