ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کا جلسہ 11 جنوری 2026 کو باغِ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔
کراچی سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جلسے کے دوران قانون و امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں۔
پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے، پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے سیکورٹی کلیئرنس دے دی، جلسے میں لوڈ اسپیکر آرڈیننس پر بھی عملدرآمد یقینی ہوگا, ریاستی پالیسی کے خلاف کوئی بھی خطاب نہیں ہوگا.