ویب ڈیسک: کراچی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/ سی آئی اے کی اہم کارروائی، سکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اپنے ساتھی سمیت سال 2023 میں ڈکیتی کے دوران سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھا، گرفتار ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی۔
ڈاکٹرعرفان نے کہا کہ ملزم نے اپنے ساتھی سمیت گلستان جوہر میں بیکری پر مقتول سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ چھینا تھا،مقتول سیکورٹی گارڈ شکیل ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا، واقعے کا مقدمہ 26 اپریل 2023 کو تھانہ گلستان جوہر میں درج ہوا تھا۔