اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا مثبت کیسز بڑھنے لگے،شرح3 اعشاریہ 79 فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 828 نئے کیس رپورٹ، مزید 35 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی، 36 ہزار 454 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 2 ہزار 49 کی حالت تشویشناک۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 35مریض جان کی بازی ہار گئے ، ملک میں 1ہزار 828افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 36ہزار 454 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 12ہزار 295مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں 9لاکھ 71ہزار 304مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،کورونا سے تاحا22ہزار 555موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 48ہزار 134ٹیسٹ کئے گئے۔