ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کے پی او آر اور اے سی سی کارڈز طور خم بارڈر پر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گا، رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا، فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملے گی،یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کے کارڈز پر سوراخ کرکے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گا۔
ایف آئی اے کی تحویل میں لئے گئے کارڈز نادرا مستقل بلاک کر دے گا، کارڈ ایک مرتبہ پنچ ہوگیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آگیا تو واپس نہیں کیا جائے گا،نئے طریقہ کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو مؤثربنانا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان مستقل واپسی کیلئے نئے پروگرام پر سختی سے عمل ہوگا۔