شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا:عمران خان

شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا:عمران خان
کیپشن: شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا:عمران خان

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم  اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ   اسٹیبلیشمنٹ کی حکومت ہےایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے،شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا،کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا،موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں،2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا،چار سال میں ملک کے قرضے 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گئے،جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اسکا 10 ہزار بل آتا ہے،ساری ایلیٹ کے پیسے باہر پڑے ہیں،موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا،الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے،چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف کیلئے الیکشن کمیشن بھیج رہا ہے،سب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرائے،مشکل فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہو،قاضی فائز عیسیٰ ہمیں کہہ رہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے،کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی،شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا، سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی پٹیشنز کیوں نہیں سنی جارہی،کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں،مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو،جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے،جمہوریت آزادی کا نام ہے،جہاں جمہوریت آزاد ہوتی ہے وہی ملک پرواز کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کانگریس کہہ رہی ہے پاکستان میں فراڈ الیکشن ہوئے ہیں،میڈیا کو دبانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی کیوں نہیں ہوئی؟۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ شفاف انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مخاطب ہیں اس کا مطلب آپ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں؟۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں اسٹیبلیشمنٹ کی حکومت ہے ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے،شہباز شریف کو صرف فیتے کاٹنے کےلئے رکھا گیا ہے،ملک میں جمہوریت کی قبر کھودی جا رہی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا، آپ کب بھول ہڑتال کریں گے؟۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں ضرور بھول ہڑتال کروں گا ابھی کچھ فیصلوں کا انتظار ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی کابینہ کےسابق رکن نے آج آپکے خلاف بیان ریکارڈ کروایا ہے، اس پر کیا کہیں گے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وہ کچھ خاص نہیں بولا،اس پر بعد میں جرح کے وقت بات کریں گے۔

Watch Live Public News