ویب ڈیسک: پاکستانی ٹی وی شوز کی معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔
عائشہ جہانزیب نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ شوہر نے اس سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے جس پر وہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔
عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میں نے میاں بیوی کے رشتے کو بچنے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں ہیں اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔
عائشہ جہانزیب کی درخواست پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اینکر عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔